فرنیچر ایسوسی ایشن میں اجارہ داری ختم کرینگے :ملک خلیل

فرنیچر ایسوسی ایشن میں اجارہ داری ختم کرینگے :ملک خلیل

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)فرنیچرایسوسی ایشن الیکشن کے سلسلہ میں تقویٰ گروپ نے فرنیچر کی تاجر برادری کو عشائیہ دیا۔ عشائیہ میاں افضل ایم افضل فرنیچر والے اور انکے صاحبزادے بلال افضل کے ڈیرہ پر دیا گیا۔

سربراہ گروپ ملک خلیل ، سرپرست مہر منوں، امیدوار برائے صدر ایم زاہد، جنرل سیکرٹری کاشف زیدی، سینئر نائب صدر حافظ بلال، جوائنٹ سیکرٹری زاہد الطاف، چیئرمن انس جمیل فخری، نائب صدر حافظ بلال، نائب صدر دوم رانا عمران،میاں مجاہد اتفاق فرنیچر، میاں انس مجاہد، سیاسی و سماجی شخصیت مہر قیصرودیگر نے شرکت کی ۔ ملک خلیل ، ایم زاہد، کاشف زیدی، میاں انس فخری و دیگر نے خطاب کرتے کہا فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ کے انتخابات میں کامیاب ہو کر فرنیچر تاجر برادری کو بنیادی حقوق فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، اجارہ داری نظام کو ختم کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں