قومی کھیلوں میں بہترین کارکردگی پر ویمن اتھلیٹیس کوانعامات تقسیم

 قومی کھیلوں میں بہترین کارکردگی  پر ویمن اتھلیٹیس کوانعامات تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمدنے کہا ہے کہ فیسکو اور واپڈا کھیلوں کی ترقی و ترویج کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔۔

کھلاڑیوں نے اپنے ادارے کا قومی اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن کیا جو ہم سب کے لئے قابل فخر ہے وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں 34ویں قومی کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی اتھلیٹیس ایشا عمران اور ملہان امتیاز کے اعزا ز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایشا عمران نے گولڈ میڈلزکیساتھ ساتھ تیز ترین اتھلیٹ کااعزاز حاصل کیا۔ ملہان امتیاز نے گولڈ اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں