پاکستان پوسٹ کے ریٹس میں اضافے کا اطلاق آج سے

پاکستان پوسٹ کے ریٹس میں اضافے کا اطلاق آج سے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پوسٹ کی جانب سے پارسل کے ترسیلی ریٹس میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔پاکستان پوسٹ نے وزن کی مختلف کیٹیگریز کے پارسل کے ترسیلی اخراجات میں اضافہ کردیا ہے ۔

 نئے ریٹس کے مطابق 100 گرام کے رجسٹرڈ پارسل کی فیس 175 سے بڑھا کر 225 کردی گئی ہے ۔ 1 کلو سے 3 کلو کیٹیگری کے حامل پارسل کی ڈلیوری پر 250 کے بجائے 345 روپے لگیں گے جبکہ 3 سے 5 کلو کیٹیگری کے پارسل کی ترسیلی فیس 325 سے بڑھا کر 455 روپے کردی گئی ہے ۔ چیف پوسٹ ماسٹر جنرل پوسٹ آفس فیصل آباد فیاض احمد میکن کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے لیے حالیہ مہنگائی کے باعث فیس میں اضافہ ناگزیر تھا جس پر آج سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹس میں اضافے کے باوجود پاکستان پوسٹ تاحال دیگر نجی کوریئر کمپنیوں سے پچاس فیصد تک سستی سروسز فراہم کررہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز میں مسلسل بہتری لانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔ عوام کو سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں