ٹوبہ :انسداد ڈینگی سر گر میاں مزید تیز کرنے کی ہدایات

ٹوبہ :انسداد ڈینگی سر گر میاں مزید تیز کرنے کی ہدایات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود ، ایم ایس ڈاکٹر کاشف باجوہ، چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ابرار عادل سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی،اجلاس میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر محکمہ صحت کی اینٹی ڈینگی ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ،انہوں نے کہا کہ ڈینگی ٹیموں کی جانب سے کسی بھی قسم کی بوگس رپورٹنگ نہیں ہونی چاہیے ،کسی قسم کی لاپرواہی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں