بابا ابن شاہ ؒکے عرس پرتقریبات کبڈی ، والی بال میچز،انعامات تقسیم
جکھڑ (سٹی رپورٹر)شہابل شاہ میں حضرت سید بابا ابن شاہ شیرازی ؒکے عرس کی تقریبات ۔ کبڈی اور والی بال میچ کھیلے گئے ۔سجادہ نشین دربار صدا حسین اور حسن رضا فوجی کی زیرقیادت تقریبات میں ہزاروں مریدین اور عقیدتمندافراد نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 122 چوہدری خوشی محمد جٹ ، چوہدری عبد الجبار جٹ ایڈووکیٹ ، حکیم ساجد رضا خان کھیتران اور صدر پریس کلب کمالیہ امجد رانا نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے ۔