خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

 خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سٹی سمندری کے علاقے 471 گ ب میں ملزم فیصل نے (ا)کو شادی کا جھانسہ دیکر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق لڑکے کی جانب سے شادی سے انکار پر اسکے گھر گئی تو ملزم کے والد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔دوسرے واقعہ میں اوباش ملزموں کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ناکامی پر فرار ہوگئے ۔تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 241 رب کے رہائشی سجاد کی بھتیجی گھر واپس جا رہی تھی کہ ملزم زوہیب اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اسے کام کے بہانے ساتھ لے گیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر زیادتی کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں