محکمہ لائیو سٹاک کامویشی پال حضرات کیلئے آگاہی سیشن

محکمہ لائیو سٹاک کامویشی پال حضرات کیلئے آگاہی سیشن

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات بہادرنگر اوکاڑہ کے اشتراک سے ڈپٹی ڈائریکٹر آفس تاندلیانوالہ میں مویشی پال حضرات کے لئے آگاہی سیشن ہوا ۔

 جس میں کاشت برائے باجرہ نیپئر ہائبرڈ گراس کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مقصود عالم،ویٹرنری افسروں کے علاوہ مقامی مویشی پال موجود تھے ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ندیم بدر کا اس حوالے سے کہناہے کہ مویشی پال کو ادویات ا ور جدید سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ آگاہی کے لئے محکمہ کے زیراہتمام سیشنز کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں