دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں  روپے مالیت کا سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سلطان ٹاوّن کے قریب واقع وقار احمد نامی شہری کی دکان کے تالے تو ڑکر ملزمان کی جانب سے رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔ پولیس نے  ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں