پروفیسر جان کیرج کی میاں مزمل کو تاجر رہنما منتخب ہو نے پرمبارکباد

 پروفیسر جان کیرج کی میاں مزمل کو  تاجر رہنما منتخب ہو نے پرمبارکباد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ہیڈز فیڈز یونیورسٹی برطانیہ کے پروفیسر جان کیرج نے معروف کاروباری شخصیت میاں مزمل صدیق کو مرکزی انجمن تاجران کا جنرل سیکرٹری منتخب ہو نے پر گلدستہ اور مبارکباد پیش کی ۔

 میاں مزمل کی رہائش گاہ پر ملاقات پر گفتگو کرتے جان کیری نے کہا یہ امر خو ش آئند ہے کہ ضلع بھر میں تاجربرادری کیلئے گرانقدر خد مات کے اعتراف میں انجمن تاجران کی مجلس عاملہ نے نوجوان تاجر رہنما کو اہم ذمہ داری سو نپی ہے ،انہوں نے یورپی تاجر کمیونٹی کی طرف سے میاں مزمل کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتے کہا ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تاجر برادری کیلئے ہر ممکن ریلیف کی کوششیں جاری رکھی جائینگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں