نو جوان سے زیادتی ، کانسٹیبل سمیت 2ملز م پکڑے گئے

 نو جوان سے زیادتی ، کانسٹیبل سمیت 2ملز م پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقے میں نوجوان کو مبینہ طور پر اجتماعی کا زیادتی کا نشانہ بنانے اور بھتہ مانگنے والے پولیس کانسٹیبل سمیت دو ملز موں کو حراست میں لے لیاگیا۔

جبکہ کانسٹیبل کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے ۔تھانہ سول لائن کے علاقے اسلام نگر میں کلینک پر کام کرنے والے 215رب کے رہائشی وسیم کو پولیس کانسٹیبل عطا مصطفی اور اسکے ساتھی عاطف کی جانب سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی سے بلاکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا تھا اور اس دوران اسکی قابل اعتراض ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی گئی۔ جبکہ اسکی جیب سے 18ہزار روپے سے زائد نقدی ، موبائل اور دیگر سامان بھی نکال لیاگیا۔ بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس سے ایک لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ جبکہ بھتہ کی عدم ادائیگی پر ملزموں کی جانب سے اسکی کلینک پر پہنچ کر اسے گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر سٹی پولیس آفیسر محمد علی ضیا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل عطا مصطفی اور عاطف کو حراست میں لے لیاگیا۔ جس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کرنے کے ساتھ سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے کانسٹیبل عطا مصطفی کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں