مامونکانجن تحصیل بناؤ تحریک کمزور نہیں ہوئی:رضوان کاہلوں

 مامونکانجن تحصیل بناؤ تحریک کمزور نہیں ہوئی:رضوان کاہلوں

مامونکانجن(نمائندہ دنیا)چوہدری رضوان کاہلوں چیئرمین تحصیل بناؤ تحریک مامونکانجن اور چوہدری عثمان کاہلوں صدر تحصیل بناؤ تحریک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

 مامونکانجن کو تحصیل بناؤ تحریک کمزور نہیں ہوئی اور نہ ہی مامونکانجن کے باشعور باشندوں کی تحریک کے حوالے سے آواز دھیمی ہوئی ہے ۔تاریخی اہمیت کا حامل مامونکانجن ملک کی معاشی و زرعی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔ علاقہ سے حکومت کو اچھا خاصا ریونیو حاصل ہوتا ہے لیکن اسکی پسماندگی کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ مامونکانجن کو تحصیل بنانے کا مطالبہ یہاں کے باشندوں کا ریاستی حق ہے ۔ جسے کسی طرح سلب نہیں کیا جاسکتا۔ یہاں کے منتخب نمائندوں نے اس حوالے سے ہمیشہ گرگٹ نما کردار ادا کیا ہے عوام انکے وعدوں اور نعروں پر یقین کرکے قیمتی ووٹ سے نوازتے ہیں لیکن انہیں وفاؤں کا صلہ ہمیشہ جفاکی صورت ملتا ہے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مامونکانجن کو فوری تحصیل کا درجہ دے کر عوام میں سرخرو ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں