بجلی،گیس ، پٹرول مہنگاکرنا بند کریں:ہیومن رائٹس کونسل

 بجلی،گیس ، پٹرول مہنگاکرنا بند کریں:ہیومن رائٹس کونسل

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ چنیوٹ کا ایک اجلاس زیر صدارت شوکت آزاد ایڈووکیٹ منعقد ہوا ۔۔

جس میں ڈاکٹر انوار مہدی ،میاں یوسف خیالی ایڈووکیٹ، رضوان الحق چوہان، ڈاکٹر خالد یاسین، الطاف ملک، شورش آزاد، شیخ اقبال ،فیاض احمد ہرل ودیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں اس امر پر بہت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ہر ماہ بجلی کے بلوں میں بے جا اضافہ لوگوں کے لئے ایک عذاب سے کم نہیں ابھی گرمیوں کی آمد آمد ہے سردیوں کے بل اگر ہزاروں میں آرہے ہیں تو سخت گرمیوں میں یہی بل لاکھوں روپے تک پہنچ جائیں گے یہ پاکستان کے اسی فیصد غریب عوام کے خلاف زیادتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کے ماہانہ بلوں میں بھی ہوشربا اضافہ اور فکسڈ چارجز لگانا لوگوں کی سمجھ سے بالاتر ہے اگر بجلی اور سوئی گیس کے بلوں میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو غریب عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں تک پہنچیں گے اورانکے سامنے کسی بھی سیاسی جماعت کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی لہذا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بجلی سوئی گیس اور پٹرول نرخوں میں ہر ماہ اضافے کا شوق بند کریں ورنہ عوام اپنے فیصلے سڑکوں پر کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں