برآمدات اضافہ،مسابقتی نرخوں پر بجلی فراہمی ناگزیر:ڈاکٹر سجاد

برآمدات اضافہ،مسابقتی نرخوں پر بجلی فراہمی ناگزیر:ڈاکٹر سجاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے معاشی بحالی کیلئے سمگلنگ کی روک تھام کے علاوہ ڈالر کی دستیابی اور قدر میں اضافے پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے تاہم برآمدات میں اضافے کیلئے علاقائی ملکوں کے مساوی نرخوں پر توانائی کی فراہمی ناگزیر ہے ۔

۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے خیبر پختونخواکے سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں زیر تربیت 49ویں تربیتی کورس کے شرکا سے خطاب کرتے کہی۔ انہوں نے کہا انڈیا میں بجلی 8، بنگلہ دیش میں 10، ویتنام میں 6 جبکہ پاکستان میں یہ 14سینٹ پر دستیاب ہے ۔ نگران حکومت اس کو 9سینٹ پر لانا چاہتی ہے مگر بدقسمتی سے اِس کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کی اجازت درکار ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اس سال کپاس کی پیداوار 4ملین سے بڑھ کے 8.4ملین گانٹھ ہو گئی ہے ۔ اس طرح ہمیں سستی لیبر بھی دستیاب ہے اگر ہمیں سستی توانائی مہیا کر دی جائے تو برآمدات میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں