انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ پرنقد انعامات تقسیم

انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ پرنقد انعامات تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گیارہویں ایچ ای سی سی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی لاہور نے پہلی ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے دوسری جبکہ جی سی ڈبلیویوایف اور سرگودھا یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ٹرافی اوربالترتیب نوے ہزار ،بہتر ہزار اور پچیس پچیس ہزار کے نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارک باد اور چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کھیلیں انسان کو ذہنی و جسمانی طور پرصحتمند بناتی ہیں ہمت حوصلہ اور سب سے بڑھ کر برداشت پیدا کرتی ہیں اور عملی زندگی کے لئے تیار کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں