سکیورٹی برانچ اہلکار نذرانے ، تحائف لیکر جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ دینے لگے ، وارداتوں میں اضافہ ، شہری پریشان

سکیورٹی برانچ اہلکار نذرانے ، تحائف لیکر جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ دینے لگے ، وارداتوں میں اضافہ ، شہری پریشان

فیصل آباد(عبدالباسط سے )سی پی او آفس سکیورٹی برانچ میں تعینات اہلکاروں کی جانب سے جرائم کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کی بجائے مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کیاجانے لگا۔

پولیس افسر و ملازمین کی رپورٹس اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کی بجائے سکیورٹی اہلکار اپنی جیبیں بھر نے میں مصروف جس سے جرائم کی وارداتیں بڑھنے پر شہریوں کاجینا محال ہوکر رہ گیا ۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے 44تھانہ جات کے علاقو ں میں ہونے والے سنگین جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی پکڑ دھکڑ کیلئے سی پی او دفتر سکیورٹی برانچ کی جانب سے تمام تھانہ جات میں ایک ایک اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے جنکے ذمہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر اور جرائم کی وارداتوں کی رپورٹ تیار کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کرناہوتا ہے تاہم ضلع بھر میں منشیات فروشی، جوئے ، جسم فروشی اور دیگر وارداتوں میں ملوث عناصر ان سکیورٹی اہلکاروں کو ماہانہ بھاری تحفے تحائف اور نذرانے دیکر جرائم کی دنیا آباد کئے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی برانچ افسروں کو نذرانے ، تحائف دیکر اہلکاروں کی جانب سے من پسند تھانہ جات میں تعیناتیاں کرواکر لوٹ مار کابازار گرم ہے ۔ انچارج لائلپور سکیورٹی برانچ مجاہد نیازی، تھانہ غلام آباد تعینات سکیورٹی اہلکار امجد کے خوب چرچے ہیں۔ مجاہد نیازی کی جانب سے اہلکاروں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ ماہانہ فِکس نذرانے اکٹھے کئے جاتے ہیں جبکہ امجد کو کرپشن پرچند ماہ قبل معطل کیا گیا تھا۔ جو دوبارہ تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے تھانہ غلام آباد میں تعینات ہوگیا ۔اہلکاروں کے خلاف متعدد بار شکایات اورثبوت سامنے آنے کے باوجود باقاعدگی سے حصے پہنچانے پرکارروائیاں نہیں کی جاتیں تاہم سی پی او علی ضیاء کا کہناہے کہ کسی اہلکار یاافسر کیخلاف بے ضابطگیوں کی شکایات پرمیرٹ پر انکوائری کرکے محکمانہ کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں