جڑانوالہ: نجی سکول کے دروازے کا تالا توڑ کر چوری

جڑانوالہ: نجی سکول کے  دروازے کا تالا توڑ کر چوری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ نواز کالونی میں نجی سکول کے دروازے کا تالا توڑ کر چوروں نے سکول کا صفایا کر دیا چوروں نے چھت والے 3 پنکھے اور موٹر پمپ چوری کر لیے ۔

انتظامیہ نے تھانہ سٹی پولیس کو کارروائی کی درخواست دے دی ،نواز کالونی الجنت سکول یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ادارہ بنایا گیا جس میں گزشتہ رات تالا توڑ کر چھت والے 3 پنکھے اور موٹر پمپ چوری کر لیے گئے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے محلہ نواز کالونی، وریام نگر میں چوری کی وارداتوں میں کافی حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ سکول کے پرنسپل ضیا احمد وانتظامیہ نے اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان چوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور سکول کے نقصان کو پورا کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں