بیشتر ادارے آڈٹ پیراز کے اعتراضات جمع نہ کروا سکے

بیشتر ادارے آڈٹ پیراز کے اعتراضات جمع نہ کروا سکے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں فیصل آباد کے اداروں کی بڑی بے ضاطگیاں سامنے آگئیں بیشتر ادارے آڈٹ پیراز کے اعتراضات کے جواب بھی جمع نہ کروا سکے ۔

آڈیٹر جنرل کے سالانہ آڈٹ 2022-23میں بے ضابطگیاں سامنے آگئیں گزشتہ پانچ سال کے عشرو زکوٰۃ کے فنڈز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ عشر و زکوۃ کمیٹیوں نے نابینا افراد کو گزارا الاو نس کی مد میں 21لاکھ کی رقوم میں بے ضابطگی کی بنیادی و دیہی مراکزصحت کو 79لاکھ کی رقوم زکوٰۃ فنڈز سے جاری نہیں ہوئی ماہانہ وظائف کی مد میں97لاکھ کی رقوم میں بے ضابطگیاں ہوئی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم میں 20کروڑ کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں ریٹائرڈ و حاضر سروس سرکاری ملازمین کو 23لاکھ کی رقوم زکوٰۃ فنڈز سے دی گئی آڈیٹر جنرل کی جانب سے آڈٹ رپورٹس میں اہم اعتراضات پر رپورٹس اداروں کو ارسال کردی گئی ہیں مگر بیشتر ادارے آڈٹ پیراز کے جوابات جمع نہیں کرواسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں