محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں ،ٹیکسٹائل یونٹس و بھٹہ مالکان کو جر مانے

محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں ،ٹیکسٹائل یونٹس و بھٹہ مالکان کو جر مانے

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات کی جانچ پڑتال کے دوران ٹیکسٹائل یونٹس و بھٹہ مالکان کو 7 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے ٹیموں کے ہمراہ دن بھر چیکنگ کی اور جھمرہ روڈ پر ٹیکسٹائل یونٹ کے بوائلر میں ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیامیاں پنڈ روڈ جھمرہ روڈ پر ڈائنگ یونٹ کے مالک کو پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز 2023 کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ٹیموں نے چک 209 رب میں ٹیکسٹائل یونٹ کو چیک کیا تو وہاں سالڈ ویسٹ جلاکر ماحول کو آلودہ کیا جارہا تھا جس پر مالک کو دو لاکھ روپے جرمانہ اور مقدمہ درج کرایا گیا اسی طرح چک 209 ر ب میں ٹیکسٹائل ملز کے بوائلر کو سیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جڑانوالہ روڈ پر بھٹہ مالک کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ چلانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ تھانہ ٹھیکریوالہ کی حدود میں بھٹہ مالک کے خلاف جرمانہ ادانہ کرنے پر مقدمہ درج کروایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں