9غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سر بمہر ،تعمیرات مسمار

 9غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سر بمہر ،تعمیرات مسمار

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 9غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر کرکے ان کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں انسپکشن کی تو چک نمبر 243 رب کی اراضی پر حمزہ گارڈن، احمد گارڈن فیز l اور فیز ll, روشن سٹی روشن بلاک،چک نمبر 244رب میں گرین ویو فارم ہائوسنگ، چک نمبر 208 رب میں ماڈل سٹی ایگزیکٹو بلاک، قمر بلاک،یوسف بلاک اور چک نمبر 189رب میں آرائش ولاز کے ناموں سے بلامنظوری ہاؤسنگ سکیمیں تجویز کی جا رہیں تھیں جن کے غیر قانونی قیام کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا اور آپریشن کرکے موقع پر ان کے عارضی دفاتر کو سیل کر کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا۔ ڈویلپرز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ قانون شکنی سے اجتناب کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں