کانسٹیبل کی دوران ڈیوٹی شیشہ نشہ کرتے ویڈیو وائرل

 کانسٹیبل کی دوران ڈیوٹی شیشہ نشہ کرتے ویڈیو وائرل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ پولیس اہلکار کارکردگی کو بہتر کرنے کی بجائے وردی پہن کر اسلحہ، وائرلیس کے ہمراہ ویڈیوز بناکر ماڈلنگ کرنے میں مصروف ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائن کی چوکی لاری اڈا میں تعینات کانسٹیبل بہاول شیر کی جانب سے دوران ڈیوٹی چوکی میں بیٹھ کرپستول ، وائرلیس کے ہمراہ شیشہ نشہ کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی۔ جس میں کانسٹیبل بہاول شیر کو باوردی شیشہ نشہ کرتے ہوئے اسکا دھواں اُڑاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں