دکاندار نے مزاحمت کر کے ڈاکوئوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

دکاندار نے مزاحمت کر کے  ڈاکوئوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکاندار نے مزاحمت کر تے ہوئے واردات کی نیت سے آئے ڈاکوئوں کو اُلٹے پاوّں بھاگنے پر مجبور کردیا۔ تھانہ سٹی سمندری کے علاقے فیصل آباد روڈ پر ارسلان اپنی دکان پر موجود تھا۔۔

 کہ اس دوران ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر دھاوا بول دیا۔ بہادر دکاندار نے مزاحمت کرتے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیااور واردات کا شکار ہو نے سے محفوظ رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں