ماہ صیام سے قبل ہی آلو سبز مصالحہ جات اور پھل مہنگے

ماہ صیام سے قبل ہی آلو سبز مصالحہ جات اور پھل مہنگے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ماہ صیام سے دو ہفتے قبل ہی آلو سبز مصالحہ جات اور پھلوں میں قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ گرانفروشی کی روک تھام میں ناکام گرانفروشوں نے کمرکس لی ۔

 گرانفروشوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ماہ رمضان میں زیادہ استعمال ہونے والے آلو سبز مصالحہ جات اور پھلوں کی قیمتیں ریٹ لسٹ سے کئی گنا زائد وصول کی جارہی ہیں ریٹ لسٹ کے مطابق آلو نیا درجہ اول زیادہ سے زیادہ 45 روپے کلو تک فروخت کیا جاسکتا ہے مگر گرانفروشوں کی جانب سے نیا آلو کچا چھلکا درجہ اول 60 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے پیاز درجہ اول ریٹ لسٹ کے مطابق 160روپے کلو ہے اور دکانوں پر پیاز درجہ اول 200روپے کلو ہے ادرک تھائی لینڈ ریٹ لسٹ کے مطابق 450روپے کلو ہے اور دکانوں پر 600روپے کلو ہے لہسن چائنہ کی قیمت 525روپے کلو ہے اور دکانوں پر600روپے کلو ہے لہسن دیسی سفید کی قیمت ریٹ لسٹ پر موجود ہی نہیں پھلوں کی صورتحال بھی سبز مصالحہ جات اور آلو سے مختلف نہیں ریٹ لسٹ کے مطابق سیب درجہ اول کم از کم 200 گرام وزن والا زیادہ سے زیادہ 255 روپے کلو فروخت کیا جاسکتا ہے مگر دکانوں پر درجہ اول تو درکنار درجہ دوم کا سیب ہی 300روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے قیمتوں سے متعلق استفسار پر دکانداروں اور چھابڑی فروشوں کی جانب سے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے سامان فروخت سے ہی انکار کردیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں