المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا مزدور طبقہ کیلئے دستر خوان

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا  مزدور طبقہ کیلئے دستر خوان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ کی طرف سے مزدور طبقہ کے لیے دستر خوان کا اہتمام کیا گیا۔ افتتاح مہمانان گرامی میاں نسیم رفیع، رانا ابرار ، علی رضا اور پروفیسر احسان الرحمن نے کیا۔

اس موقع پر حاجی سرور شاکر سرپرست المصطفیٰ جڑانوالہ ،چوہدری ارشد گجر چیئرمین ،رانا اشتیاق صدر،ایگزیکٹو ممبران المصطفیٰ عبدالرؤف نوری،ملک یونس نوری، طارق، حاجی شعیب، رانا بلال ،مرزا گوگا، مدثر ،مجاہد طارق اور حافظ شاہد محمود نے رضاکارانہ خدمات انجام دیتے مزدور بھائیوں میں کھانا تقسیم کیا۔ شرکا نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے فلاحی منصوبوں پر اظہار اطمینان کرتے انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن میں ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرواتے دعاؤں سے نوازا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں