غیر آئینی اسمبلی نے جعلی وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا:عمرفاروق

 غیر آئینی اسمبلی نے جعلی وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا:عمرفاروق

مکو آنہ (نمائندہ دنیا)دھاندلی زدہ نتائج کے ذریعے غیر آئینی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہونے والوں نے جعلی وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا۔۔

سالہا سال سے ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا خاندان پھر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کیلئے سرگرم ہے ان خیالات کا اظہارملک عمرفاروق ایم این اے NA-99اوررائے احسن رضاکھرل ایم پی اے PP-106نے 85 گ ب مانپور آمدپرچوہدری شاہ نواز عرف چاچا بلو\\\'سکندر سندھو\\\' اسحاق سرویا\\\'میاں طارق\\\' خالق\\\' فضل و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر کرفیو نافذ کر کے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اورمنتخب اراکین کو اجلاس میں شرکت سے روکنا غیرآئینی اور شرمناک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں