3افراد سے نوسربازی،نقدی،زیورات،موبائلز ہتھیالئے

3افراد سے نوسربازی،نقدی،زیورات،موبائلز ہتھیالئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہرمیں 3افراد سے نوسربازی،نقدی،زیورات،موبائلز ہتھیالئے گئے ۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی میں وارث کو نامعلوم نوسربازوں نے روک کر خودکو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھالیا ۔

 ملزموں نے رقم ڈبل ہونے کا لالچ دیکر آنکھیں بند کرکے چلنے کا کہا اور اس دوران نقدی موبائل لیکر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ستیانہ کے علاقے چک نمبر 39 گ ب کے رہائشی عشیش نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزموں نے اسکی بوڑھی والدہ کو روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے ڈیزائن دیکھنے کے بہانے اس سے زیورات اُتر والئے اور پالش کرنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ سول لائنز کے علاقے ضلع کچہری کے قریب عمر دراز کو نوسرباز نے روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے نقدی اور موبائل فون لیکرملزم دھوکہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں