4 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا وکے قطرے پلا دیئے :نعیم سندھو

 4 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو سے  بچا وکے قطرے پلا دیئے :نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری5روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے چار روز میں پانچ سال سے کم عمر 4 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا وکے حفاظتی قطرے پلا دیئے گئے۔

 آخری دن بقایا بچوں کو پولیو کی قطرے پلا دیئے جائیں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ضلع میں پانچ سال سے کم عمر ہر بچہ اس پولیو مہم میں لازمی کور کرلیا جائے ، یہ بات انہوں نے جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں