شاہین لیبر یونین کے عہدیداروں کی حلف برداری

شاہین لیبر یونین کے عہدیداروں کی حلف برداری

جکھڑ (سٹی رپورٹر )شاہین لیبر یونین میونسپل کمیٹی (رجسٹرڈ)تحصیل کمالیہ کی دفتر کرسچین کالونی میں میٹنگ بلائی گئی ۔۔

جسکی صدارت ضلع چیرمین و صدر اظہر گل نے کی یونین میں نئے منتخب ہونے والے عہدے داروں سے حلف لیا گیا سابق کونسلر شوکت اقبال بھٹی چوہدری لال ،مشتاق یونس اورشویج ولایت نے خصوصی طور پر شرکت کی سابق چیئرمین شاہین لبر یونین اللہ رکھا شاہد کے وفات پا جانے کے بعد سپروائزر گبیرایل پولوس کو چیرمین منتخب کیا گیا سابق نائب صدر یونس یقوب کی جگہ پر سپروائزر جمیل رفیق عرف سنی کو نائب صدر منتخب کیا گیا سابق فنانس سیکرٹری اکرم ریاض کی جگہ پر نوید شویج کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا جنرل سیکرٹری شہزاد بنیامین نے نئے منتخب ہونے والے عہدے داران کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ انہیں مالا پہنائی اور تمام ملازمین نے مبارکباد دی ۔ صدر اظہر گل نے کہا کہ ہم پہلے بھی ملازمین کے حقوق کے لیے لڑتے رہے ہیں آئندہ بھی ملازمین کے حقوق کی خاطر تمام ملازمین کو ساتھ لے کر چلیں گے اس موقع پر بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں