ڈی سی ، ڈی پی اوچنیوٹ کامیٹرک کے امتحانی کا دورہ

ڈی سی ، ڈی پی اوچنیوٹ کامیٹرک کے امتحانی کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ڈی پی او عبداﷲ احمد کے ہمراہ ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے۔۔

 امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کا دورہ کیااور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے پلان کے مطابق طلبہ کے بیٹھنے اور سکیورٹی انتظامات اورامتحانی عملہ کا ریکارڈ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عمل کوہرلحاظ سے شفاف رکھنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن مہر آفتاب و دیگر افسرموجود تھے ۔ دریں اثنا نئے سال میں داخلوں کے لیے ضلع کمیٹی کا اجلاس فوکل پرسن ڈاکٹر محسن عباس کی زیر صدارت ہوا۔ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چنیوٹ اسحاق تبسم، لالیاں، بھوانہ سمیت اسسٹنٹ ایجوکیش افسروں کاشف چوکھیا، ایم علی اور ہیڈ ماسٹر کاشف عمران کولی نے بھی شرکت کی ڈاکٹر محسن عباس نے کمیٹی کو نئے سال کے حکومتی اہداف اور لائحہ عمل سے آگاہ کیااورکہاکہ ضلع بھر میں یونیورسل پرائمری او سیکنڈری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں