گورنر شپ پر ہمارا پہلا اور آخری حق ہے ،فاروق ستار

گورنر شپ پر ہمارا پہلا اور آخری حق ہے ،فاروق ستار

کراچی(آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف وقتوں پر لوگوں کا ضمیر جاگتا ہے۔۔

حکومت اور اپوزیشن سب پر برابری کی ذمہ داری ہے ،بے حسی اور مجرمانہ غفلت سے ساری سیاسی جماعتوں کو باہر نکلنا ہے ،ہمیں ایک سیاسی برادری کے طور پر اکھٹے ہونا ہے ،ہمیں اسٹریٹ کرائم کے خلاف ایک ہونا ہے اورمعیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایکسپو سینٹر میں 3روزہ پاکستان انٹیریرز فرنیچر ایکسپو 2024 نمائش کے 88واں ایڈیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ پاکستان انٹیریئرز فرنیچر ایکسپو کی ڈائریکٹرمدیحہ عدنان اور سی ای اوعدنان افضل بھی موجود تھے ۔نمائش میںمختلف کمپنیوں کے فرنیچر کے 100 اسٹالزلگائے گئے ہیں ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو عوام نے ووٹ اس لیے نہیں دیتے کہ اسمبلی کا پہیہ جام کردیں بلکہ اپنے لیڈر کو قید سے چھڑائیں،لیکن معاشی صورتحال بہتر کرنے کے لیے بھی آگے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گورنر شپ پر ہمارا پہلا اور آخری حق ہے ،کامران ٹیسوری لوگوں کی خدمت سے باز نہیں آئے گا اورجب وہ گورنر نہیں رہے گا وہ تب بھی لوگوں کی خدمت کرے گا،پاپولرٹی ہمارا مقصد نہیں ہے بلکہ لوگوں کو ہمیں ساتھ لیکر چلنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک سنگین معاشی صورتحال سے دوچار ہے ،ایسے حالات میں لوگوں کو مایوسی سے نکالنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں