وزیراعلیٰ سندھ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کنی وگنراجا کی اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر پی اینڈ ڈی ناصر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت یو این ڈی پی کے سندھ میں جاری پائیدار ترقی، نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں