تباہ حال گرین بسوں کی بحالی پر کام شروع ، پہلی بس کراچی پہنچ گئی

تباہ  حال  گرین  بسوں  کی  بحالی  پر  کام  شروع  ،  پہلی  بس  کراچی  پہنچ  گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گرین بسیں دوبارہ سڑکوں پر لانے کے لئے تیاری ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تباہ حال گرین بسوں کی بحالی کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔۔

گرین بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت پہلی بس تیار ہوکر لاہور سے کراچی پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے سابق میئر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے شہریوں کو سستی و جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے کے ایم سی کی برسوں سے کھڑی تباہ حال بسوں کی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے سے بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے لاہور میں ایک ورکشاپ کمپنی سے تباہ حال بسوں تیار کرائی جارہی ہیں ۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور سے تیار ہونے والی ایک بس کے ایم سی ہیڈکوارٹر پہنچا دی گئی ہے ۔ سی این جی پر چلنے والی 50 بسیں 2009  میں 25کروڑروپے کی لاگت سے سابق ناظم نے سویڈن سے منگوائی تھیں ۔ ماضی میں گرین لائن بسیں قائد آباد سے ٹاور تک 20 روپے کرایہ لے کر چلائی جاتی تھی۔میئر کراچی مرتضی وہاب کے مطابق کے ایم سی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تباہ حال بسوں کو ٹھیک کرواکر چلانا چاہتا ہے ۔ کراچی میں سندھ حکومت نے بین الاقوامی طرز کی ٹرانسپورٹ مہیا کی ہے ، کے ایم سی کے پاس موجود بسیں بھی پیپلز پارٹی کے وژن کے تحت سڑکوں پر ہوں گی۔شہریوں کو سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں