ستھرا پنجاب کے دعوے ٹھس، یوسی 168 میں گندگی

ستھرا پنجاب کے دعوے ٹھس، یوسی 168 میں گندگی

پینسرہ (نمائندہ دنیا ) اب گائوں چمکیں گے کے بعدوزیر اعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام بھی تشہیری مہم تک محدود یونین کونسل نمبر168چک نمبر 67ج ب سدھار ۔۔

میں لگے کوڑے کے ڈھیر ستھرا پنجاب مہم کے دعوئوں کی نفی کرنے لگے ۔ محلہ داتا نگری ڈوگر چوک کی اطراف اور دھپ سڑی بیس لائن کی اطراف میں لگے کوڑے کے ڈھیر رہائشیوں کے لئے عذاب بن گئے کوڑے سے اٹھنے والی بدبو سے رہائشی شدید پریشان ہیں خالی پلاٹوں میں نکاسی آب کا پانی جمع ہے جہاں مچھروں کی بہتات سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ارشد، ریاض،ممتاز و دیگر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے کہا حکومت صرف دعوے کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی ستھرا پنجاب کی مہم کی تشہیر پر کروڑوں خرچ کر دیئے گئے ہر طرف کوڑے کے ڈھیر حکومتی دعوئوں کی نفی کر رہے ہی ضلعی حکومت نے وزیر اعلیٰ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب پندرہ سال سے بڑے مسئلے ہیں مگر کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں