ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے عوامی مسائل سنے ،احکامات جاری

 ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے عوامی مسائل سنے ،احکامات جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے ڈی سی آفس میں آئے سائلین کی شکایات سنیں اور۔۔

 انکے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے ، اس موقع پرڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی سرکاری محکموں کے متعلق شکایات اور مسائل سن کر حل کئے جارہے ہیں،عوام کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، میرے دفتر کے دروازے عوام کے مسائل حل کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، کسی بھی شخص کو ضلعی محکموں سے شکایت ہو تو وہ مجھ سے بلا جھجک آ کر مل سکتا ہے ، میرٹ پر اس کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں