فنڈز کی کمی ، پی ایچ اے کے تمام امور متاثر ،پارکس کی حالت خراب

فنڈز کی کمی ، پی ایچ اے کے تمام امور متاثر ،پارکس کی حالت خراب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچرا اتھارٹی تباہ شدہ پارکس کی حالت زار تبدیل کرنے میں ناکام شہری صحت افزا ماحول کو ترس گئے فنڈز کی کمی نے پی ایچ اے کے تمام امور متاثر کردئیے ۔

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے پاس فنڈز کی کمی کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر امور بھی متاثر ہورہے ہیں پی ایچ اے کی جانب سے پارکس کی بحالی کا کام بھی نہیں کروایا جارہا جس کی وجہ سے بیشتر پارکس خستہ حالی کی تصویر بن چکے ہیں پارکس کی گھاس اور پودے خراب ہوچکے ہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لائٹیں خراب ہونے کی وجہ سے شام ہوتے ہی پارکس اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں شہریوں کو صحت افزا ماحول کرنے والے پارکس کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اب پارکس کا رخ کرنا چھوڑ دیا اس سے پہلے ماہ رمضان میں افطار کے بعد چہل قدمی کرنے کے لیے پارکس میں جاتے تھے مگر اب پارکس کی حالت ہی خراب ہوچکی ہے اس لیے پارکس میں جانا ہی چھوڑ دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں