کمرہ امتحان میں داخل ہو کر عملے کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

کمرہ امتحان میں داخل ہو کر عملے کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمرہ امتحان میں داخل ہوکر عملے کو ہراساں کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ ملت ٹائون کے علاقے چک نمبر 120 ج ب میں قائم سکول میں قائم امتحانی مرکز میں ٹیچر ساجد اپنے سٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اس دوران ملز م کمرے میں داخل ہوگئے اورسٹاف کو ہراساں کرنے کے ساتھ سرکاری امور میں مداخلت کرنے لگے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں