طلبا و طالبات کی آگا کیلئے کچن گارڈننگ کے نام سے سیمینار

طلبا و طالبات کی آگا کیلئے کچن گارڈننگ کے نام سے سیمینار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ زراعت کی جانب سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد میں طلبا و طالبات کو آگاہی دینے کیلئے کچن گارڈننگ کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد میں محکمہ زراعت کی جانب سے طلبا و طالبات کو کچن گارننگ سے متعلق آگاہی دینے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت غلام عائشہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت غلام عائشہ کی جانب سے طلبا اور طالبات کو سبزیوں کے موسم، بہتر پیداوار کے حصول اور کچن گارڈننگ کے فوائد سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت غلام عائشہ کا کہنا تھا کہ گھروں پر موجود افراد خصوصی طور پر خواتین کچن گارڈننگ کرتے ہوئے چھوٹے پیمانے پر عام استعمال کی سبزیوں کی گھروں میں پیداوار کر سکتے ہیں۔ جس سے ناصرف انکی گھر کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں بلکہ تحفے تحائف دینے کیلئے بھی چھوٹے لیول پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔شرکا میں کچن گارڈننگ سے متعلق آگاہی دینے کیلئے محکمہ کی جانب سے بنائے گئے پمفلٹس اور مختلف سبزیوں کے بیج کے سیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں