بھرتی کا عمل سو فیصد میرٹ پر مکمل کیاگیا:ڈی پی اوچنیوٹ

بھرتی کا عمل سو فیصد میرٹ پر مکمل کیاگیا:ڈی پی اوچنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ پولیس کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلز،ڈرائیور،ٹریفک اسسٹنٹ میل،فیملی سال 2024میں انٹرویو کے بعد سیلیکٹ ہونے والے امیدواروں کیلئے پولیس لائن چنیوٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد نے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد دی،خوش آمدید کہا۔ڈی پی او نے امیدواروں کو بھرتی سے متعلق آئندہ پراسیس،تصدیقی عمل سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی پی او نے کہا کہ بھرتی کا عمل سو فیصد میرٹ پر مکمل کیاگیاہے ۔میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو سیلیکٹ کیاگیاہے ۔امیدوار کسی کے بہکاوے میں ہرگز نہ آئیں،کسی بھی شخص نے اگر بھرتی کے عمل میں اثرانداز ہونے کا دعویٰ کیایا پیسوں کا مطالبہ کیا ہے تو امیدوار مجھے بتاسکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل بھی سنے ۔ ڈ ی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھاکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں