موسمیاتی تبدیلیوں پرشہریوں نزلہ، زکام، کھانسی کاشکار

موسمیاتی تبدیلیوں پرشہریوں نزلہ، زکام، کھانسی کاشکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، شہریوں کی بڑی تعداد نزلہ، زکام، کھانسی سمیت دیگر بیماریاں میں مبتلا ہونے لگی۔

 بدلتے موسم کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد موسمی بیماریوں کا شکار ہو گئی ۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں آنے والے 50 فیصد سے زائد مریض ناک کان گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر علاج معالجے کے لیے آ رہے ہیں جس کے باعث علاج گاہوں پر بھی بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق درجہ حرارت غیر متوازن ہونے کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ موجودہ موسم میں شہری ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کریں۔ پانی اُبال کر استعمال کریں۔ گھر سے نکلتے وقت ماسک ضرور لگائیں اور بیماری کی صورت میں فوری طور پر مستند معالج سے رابطہ کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں