ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعباس اعوان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد سردار،ایکسین بلڈنگ حسنین صفدرسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر نے تحصیل پیرمحل کی یونین کونسل 85کی گلیوں کی تعمیر کی منظوری دی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے ، ترقیاتی کاموں میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کو فوری حل کیا جائے ، ترقیاتی کاموں میں افسران کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے ،اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع تحصیل پیرمحل کی یونین کونسل 85کی گلیوں و نالیوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 50ملین روپے لاگت آئے گی ،50ملین میں سے 10ملین بجٹ23-24میں مختص کیے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں