منڈی بہائوالدین:محکمہ مال کے 17 ملازمین کو ترقی کی منظوری

منڈی بہائوالدین:محکمہ مال کے  17 ملازمین کو ترقی کی منظوری

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے محکمہ مال کے 17 ملازمین کی ترقی کی منظوری دیدی۔

 ڈپٹی کمشنر نے ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کئے ۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 16 پٹواریوں کو گرداور کے عہدے پر ترقی دی جبکہ ایک جونیئر کلرک کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں