سمگل شدہ پٹرول کیخلاف کریک ڈاؤن ، 3 گودام سیل

سمگل شدہ پٹرول کیخلاف کریک ڈاؤن ، 3 گودام سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کا ایرانی تیل و پٹرول کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ رات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ارشد احمد وٹو کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے۔۔۔

 لاری اڈا پر کارروائی کرتے ہوئے تین گوداموں بٹ برادز ، شاہ برادرز اور ٹرانسپوٹ گڈز سے ہزاروں لیٹر ایرانی تیل و پٹرول قبضہ میں لے کر گوداموں کو سیل کر دیا اور مالکان کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے لیے استغاثہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن بھجوا دیا ہے ،اس موقع پر ڈیڑھ درجن سے زائد افراد نے سرکاری ٹیم کا گھیراؤ کر کے گاڑی کو نقصان پہنچایا تاہم مزید نفری طلب کرنے پر ملزمان فرار ہو گئے ، جس پر ان کے خلاف الگ سے کارسرکار میں مزاحمت کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا، اے ڈی سی کہا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی ہدایت پر سمگل شدہ پٹرول و آئل فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور خفیہ اطلاعات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مکروہ دھندہ میں ملوث افراد بعض آجائیں بصورت دیگر جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں