سیالکوٹ:گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گٹروں سے پانی ابلنے لگا

سیالکوٹ:گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گٹروں سے پانی ابلنے لگا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیالکوٹ شہر بھر کی متعدد گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گٹروں سے گندا پانی ابلنے سے شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق محلہ واٹر ورکس گلی نمبر 6، جماعت منزل ایبٹ روڈ والی گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے اور کئی مہینے سے سیوریج کا گنداپانی علاقہ مکینوں کے لئے و بال جان بنا ہوا ہے ، سیوریج کا گنداپانی جمع ہونے کے ساتھ محلے داروں اور سکول جانے والے بچوں سمیت نمازیوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، علاقہ مکینوں کی جانب سے متعدد بار متعلقہ محکمے اور میونسپل کارپوریشن کو درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، علاقہ مکینوں عدیل انوار ، فاروق مظہر ، ظہیر ، اویس شاہ ،علی اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپروائی کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ گلیوں میں سیوریج کے پائپ ڈال کر گلیوں کو بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں