اسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کریں گے ، میئر

 اسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کریں گے ، میئر

کراچی (آن لائن) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز فیڈرل بی ایریا میں بلیو کوڈ انتہائی نگہداشت وارڈ کا افتتاح کردیا، یہ وارڈ طب کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔۔

 اور کسی بھی شخص کو دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں اس وارڈ میں بہتر سے بہتر نگہداشت ممکن ہوگی، کے آئی ایچ ڈی کی پانچ کیتھالا یزیشن لیبارٹری میں سے دو کیتھالا یزیشن لیبارٹری کو فعال کردیا گیا ہے جہاں پر اینجوگرافی شروع کردی گئی ہے جبکہ نرسنگ اسکول کو بھی فعال کیا گیاہے ، ایمرجنسی کیسز کو دیکھنے کے لئے بلیو کوڈ لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو منی آئی سی یو کی طرز پر ہے ۔ان خیالات کا اظہار میئر کراچی نے وارڈ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ڈاکٹر رفعت سلطانہ،ڈاکٹر پروفیسر طارق اشرف اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ،۔میئر کراچی نے کہا کہ وسائل کو کراچی کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کریں گے ، شہر کی بہتری کا سفر جاری و ساری رہے گا، کے آئی ایچ ڈی سمیت کے ایم سی کے تمام اسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے ، اس وارڈ کے لئے جو تخمینہ ہمیں پیش کیا گیا تھا وہ 12 سے 19 کروڑ روپے کا تھا لیکن اسپتال انتظامیہ نے صرف 20 لاکھ روپے کی لاگت سے اس وارڈ کو فعال کردیا ہے جو قابل ستائش ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں