تیز ہوا،بارش سے گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ،بجلی بند

تیز ہوا،بارش سے گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ،بجلی بند

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ شہر اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ برسنے والی بارش نے شہر کو جل تھل کردیا، ایک گھنٹے برسنے والی بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور گلی محلے زیر آب آگئے۔۔۔

کئی گاڑیاں بارش کے کھڑے پانی میں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بارش اور تیز ہوائوں سے گیپکو کے ریجن بھر میں متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ، متعدد علاقوں کی بجلی بند سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گوجرانوالہ اور گردنواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ گزشتہ روز دوپہر کو گوجرانوالہ میں برسنے والی ایک گھنٹے کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ بارش سے جی ٹی روڈ، سیالکوٹ روڈ، پسرور روڈ، کمشنر روڈ، سول ہسپتال روڈ، کھیالی بائی پاس، پنڈی بائی پاس، ماڈل ٹائون کے علاقوں اور گلی محلوں میں کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔ درجنوں فیڈرز ٹرپ کرگئے ، فیڈرز ٹرپ ہونے سے متاثرہ علاقوں کی بجلی کئی گھنٹے بند رہنے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک گوجرانوالہ ریجن میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں