30 کروڑ کی لاگت سے گجرات ڈائیگناسٹک لیب کا جلد آ غاز

30 کروڑ کی لاگت سے گجرات ڈائیگناسٹک لیب کا جلد آ غاز

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )گجرات ڈائیگناسٹک لیب منصوبہ 25سے 30کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا جس کیلئے ابتک 9کروڑ سے زائد کے عطیات شہریوں کی جانب سے دئیے جا چکے ہیں جلد ہی منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار صدررشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے جمخانہ میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید نے ماہانہ میٹنگ میں عہدیداران کو فاؤنڈیشن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور منظوری حاصل کی، میٹنگ میں سینئر نائب صدر سیٹھ قمر خورشید صراف ،نائب صدر یاسر یعقوب سیٹھی،جوائنٹ سیکرٹری اخلا ق شفیع ، فنانس سیکرٹری توصیف عبداﷲ، سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس وحید الدین ٹانڈہ ایس ڈی او محکمہ بلڈنگ قمرالزمان ، عاطف الیاس ، سیکرٹری اطلاعات عبدالستارمرزا بھی موجود تھے ۔امتیاز کوثر نے کہا کہ اگلے مرحلے میں مزید فنڈز کے حصول کیلئے فنڈریز نگ کمیٹیاں متحرک ہو جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 4کروڑ مالیت سے لیب اراضی کے مالکانہ حقوق حاصل کر لئے گئے ہیں منصوبہ کا باقاعدہ آغاز جلد ہی ممکن بنایارہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں