تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ

 تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پاکستان ریلوے نے تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ کر دیا، 20 مئی سے تیز گام کے مسافر نئی ڈائننگ کار کی سہولیات سے محظوظ ہو سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق نئی کار میں بیٹھنے کی جگہ کو مزید کشادہ کیا گیا،  40سے زائد کھانے موجود ہوں گے ، ایک وقت میں 35مسافر کھانا کھا سکیں گے ۔ اگلے چند ہفتوں میں خیبر میل اور علامہ اقبال ایکسپریس میں بھی نئی ڈائننگ کار لگا دی جائینگی۔ چیف ایگزیکٹو افسر ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا نئی ڈائننگ کار کے اضافے سے مسافروں کا سفری تجربہ پہلے سے بہت بہتر ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں