خواجہ سلمان رفیق کا جناح ہسپتال کی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کا جائزہ

 خواجہ سلمان رفیق کا جناح  ہسپتال کی استعداد بڑھانے  کیلئے اقدامات کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر نقی، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان، پروفیسر سجاد گورائیہ، ڈاکٹر یاور، ڈاکٹر شبیر، فیکلٹی اور وائے ڈی اے کے ممبران موجود تھے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران جناح ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 36 ویں سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں