زر مبادلہ کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز کو باہر بھیجنا ہوگا:عمران نذیر

زر مبادلہ کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز کو باہر بھیجنا ہوگا:عمران نذیر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا میڈیکل اور نرسنگ کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کلیدی کردار ہے۔۔۔

میرٹ پر کوئی سودے بازی نہیں ہونی چاہیے، ڈاکٹروں کی بے روزگاری بڑھ رہی ہے، زر مبادلہ کمانے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایکسپورٹ کرنا ہوگا اور اس کے لئے میڈیکل ایجوکیشن کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق بنانا ہوگا۔ وہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے جناح کیمپس کالا شاہ کاکو کے دورے کے موقع پر فیکلٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے یو ایچ ایس کے طلبہ کی ان ہسپتالوں میں ٹریننگ کے حوالے سے ایک سال قبل بنائی جانے والی حکومتی کمیٹی کی بے عملی کا نوٹس لیا۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔ انہوں نے یو ایچ ایس کے الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروگرامز کے طلبہ کی ٹریننگ کو منظم بنانے کیلئے سی ای او ہیلتھ شیخو پورہ کو فوکل پرسن نامزد کیا۔ انہوں نے کہا ڈی ایچ کیو شیخوپورہ، ٹی ایچ کیو مرید کے ہسپتالوں کو سنٹرز آف ایکسیلینس بنایا جارہا ہے، یو ایچ ایس کے تمام طلبا ان دونوں ہسپتالوں میں کلینیکل، سرجری، ڈینٹل، تھیٹریکل سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں