ماموں کانجن:بکریاں چراتے چرواہا سیم نہر میں گر کر جاں بحق

ماموں کانجن:بکریاں چراتے چرواہا سیم نہر میں گر کر جاں بحق

فیصل آباد،ماموں کانجن(سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا) بکریاں چراتے ہوئے چرواہا سیم نہر میں گر کر جاں بحق ،تاحال لاش نہ مل سکی۔۔

،ریسکیوٹیموں کا تلاش کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 496گ ب کا رہائشی چرواہا بلال ولد عبدالغنی سیم نہرکے قریب بکریاں چروارہا تھا کہ اچانک مرگی کا دورہ پڑنے سے سیم نہر میں گر کر ڈوب گیا ریسکیو 1122کی ٹیمیں مسلسل دس گھنٹوں تک چرواہے کی لاش تلاش کرنے میں مصروف رہیں تاحال لاش نہ مل سکی ریسکیو آپریشن کیلئے مزید امدادی ٹیمیں بھی بلوا لی گئیں،ریسکیوں ٹیموں نے کشتی کی مدد سے لاش تلاش کرنے کی کوششیں کردیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں