خاتون کو جھانسہ دیکر زیادتی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر گرفتار

خاتون کو جھانسہ دیکر زیادتی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوکری دلوانے اور مالی امداد کا جھانسہ دیکر گھر بلاکر خاتون سے زیادتی کے الزام میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کو گرفتار کرلیاگیا۔

تھانہ سول لائن میں مقدمہ کاا ندراج کرواتے ہوئے عظمیٰ نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر شاہنواز ڈھڈی نے اسے لاہور سے مالی امداد اور نوکری کا جھانسہ دیکر بلالیااور اپنے گھر پر لے گیا۔ جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ جبکہ بعد ازاں مبینہ طور پر شاہنواز ڈھڈی کی جانب سے اپنے دوستوں سے بھی مبینہ طور پر زیادتی کروائی گئی۔ جبکہ قانونی کارروائی کروانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی د ی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں